وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،خطے میں قیامِ امن کیلئےپاکستان کی کاوشوں کی تعریف
شہباز شریف نےپاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے


اسلام آباد: پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آج محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہےجس میں چینی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
دوران ملاقات وزیرِ اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرا عظم شہباز شریف نےپاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ یہ تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔
دوران ملاقات مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


