Advertisement
پاکستان

کتابیں صدیوں سے علم و دانائی اور رہنمائی کا لازوال ذریعہ رہی ہیں، وزیراعظم کا عالمی یومِ کتب پر پیغام

کتابیں صدیوں سے علم و دانائی اور رہنمائی کا لازوال ذریعہ رہی ہیں اور مطالعہ کی انقلابی قوت کا ادراک ایک باشعور ذہن کی علامت ہے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 23rd 2026, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کتابیں صدیوں سے علم و دانائی اور رہنمائی کا لازوال ذریعہ رہی ہیں، وزیراعظم کا عالمی یومِ کتب پر پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ کتب 23 اپریل 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر کے قارئین، مصنفین، ادیبوں، ناشرین، اساتذہ اور طلبہ کو کتابوں سے لگاؤ اور مطالعہ کے شوق پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں وزیراعظم نے بالخصوص پاکستان کے ادباء اور اساتذہ کی قومی فکری ارتقاء میں تعمیری کردار اور ان کی بیش قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جاری کر دہ بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ کتابیں صدیوں سے علم و دانائی اور رہنمائی کا لازوال ذریعہ رہی ہیں اور مطالعہ کی انقلابی قوت کا ادراک ایک باشعور ذہن کی علامت ہے۔ ان کے مطابق کتابیں نئی سوچ، مختلف نقطہ ہائے نظر اور ثقافتوں سے روشناس کراتی ہیں اور ذہنی افق کو وسعت دیتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کتابیں نہ صرف باشعور ذہن کی تشکیل اور تنقیدی سوچ کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ ہمدردی، امن اور برداشت جیسے اوصاف کو بھی فروغ دیتی ہیں، جو ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کے باعث معلومات تک رسائی میں آسانی آئی ہے، تاہم اس کے ساتھ کتابوں اور مطالعہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ مطالعہ کی عادت فکری نشوونما، تخلیقی صلاحیت اور باخبر شہری بننے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاندار ادبی روایات، علمی ورثہ اور علم و دانش قومی ترقی کے اہم ستون ہیں۔ کلاسیکی علوم سے لے کر جدید ادب تک، پاکستانی ادیبوں اور دانشوروں کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل میں مطالعہ کے رجحان کو فروغ دینا اور معیاری کتب تک رسائی کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ انہیں باشعور اور ذمہ دار شہری بنایا جا سکے،وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور نیشنل بک فاؤنڈیشن مطالعہ کے فروغ، مصنفین و ناشرین کی معاونت اور معیاری و سستی کتب کی فراہمی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم نے نوجوانوں، اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی طور پر معاشرے میں مطالعہ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور خواندگی، علم تک رسائی اور کتب کی قدر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں تاکہ ایک علم پر مبنی، باشعور اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement