ویرِ اعظم سے چین کے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے خلا بازوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شبانہ روز محنت کے باعث انہوں نے یہ مقام حاصل کیا جو قابل ستائش ہے


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی نے ملاقات کی،اس موقع پر سپارکو کے خلاباز اتاشی حسنین افتخار بھی موجود تھے۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے بھی شرکت کی، جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوران ملاقات وزیرِ اعظم نے دونوں نوجوان خلا بازوں اور خلاباز اتاشی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا خلائی مشن پر تحقیق کیلئے جانا پاکستان کیلئے ایک اہم سنگ میل اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ خلا باز پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے خلا بازوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شبانہ روز محنت کے باعث انہوں نے یہ مقام حاصل کیا جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی تعاون سے یہ خلائی سفر دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔
چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ خلائی تحقیق میں پاکستان اور چین کا تعاون دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور دونوں ممالک ستاروں تک رسائی کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے خلائی تحقیق میں دوطرفہ تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر خلا بازوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے خلاء میں تحقیق کے فرائض انجام دینا ان کیلئے باعث عزت اور منفرد اعزاز ہے، اور وہ اپنی محنت اور لگن سے قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل


