Advertisement

 امریکا کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا،ایران

ایران اس وقت تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرے گا جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ مذاکرات عملی طور پر نتیجہ دے سکتے ہیں،اسماعیل بقائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 21st 2026, 11:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 امریکا کے ساتھ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا،ایران

تہران :ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ ہونےوالے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ تاحال نہیںہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی نیوزچینل سے گفتگو میں ایرانی جہازوں پر امریکا کی جارحیت سے متعلق کہا کہ ایرانی بحری جہازوں اور کھلے سمندروں میں تجارت کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے ممکنہ امن مذاکرات میں شرکت کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بیان میں وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کی وجہ امریکی بیانات اور اقدامات میں تضاد اور غیر واضح رویہ ہے۔ حکام کے مطابق فیصلہ اسی صورت میں ہوگا جب مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونے کا امکان ہو۔

بیان میں ترجمان نے امریکا پر ایران کے عدم اعتماد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحری جہازوں پر حملے سمندری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ ان کے مطابق جب ان تمام اقدامات کو یکجا دیکھا جائے تو امریکا کی نیت اور طرزِ عمل پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ابتدا ہی سے امریکا پر اعتماد نہیں کرتا، ان کے مطابق 40 روزہ دفاعی مرحلے کے دوران مخالف فریق اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

انہوں مزید کہا کہ اگرچہ اس دوران متعدد حملے کیے گئے اور ایران کو نقصان پہنچا، حتیٰ کہ رہنماؤں اور کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت کے باعث مخالفین اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کی شرکت اس کے ذمہ دارانہ مؤقف کی عکاس ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ سفارتی عمل کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے۔

 ان کے مطابق ایران اس وقت تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرے گا جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ مذاکرات عملی طور پر نتیجہ دے سکتے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق بطورسفارتی ادارہ ان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنی قوم کے سامنے شفاف انداز میں بات کریں، ان کہنا تھاکہ عالمی میڈیا کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ کئی اداروں نے اس معاملے پرغلط اطلاعات نشرکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا تو اس سے عوام کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ممکنہ امن مذاکرات کے لیے ایران کی باضابطہ تصدیق کا انتظار کر رہا ہے اور اس حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
Advertisement