Advertisement

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کااعتراف

انیل چوہان نے آپریشن سندور میں ناکامی کے تاثر کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے اور ماضی کو بھلا کر آئندہ کی تیاری پر توجہ دینا ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 21st 2026, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کااعتراف

نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات پر ماہرین نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شکست چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندور میں ناکامی کے تاثر کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے اور ماضی کو بھلا کر آئندہ کی تیاری پر توجہ دینا ہوگی۔ 

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات اور غیر پراعتماد باڈی لینگویج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بھارت کو اس آپریشن میں واضح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالےمدفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جانب سے شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دینا حقیقت پسندانہ مؤقف نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائی سروسز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی بات دراصل اس ناکامی کا اعتراف ہے جو آپریشن کے دوران سامنے آئی۔

ماہرین کے مطابق “نئے سندور” کی بات اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ماضی کی ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق تکنیکی پہلوؤں کا سہارا لے کر غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانا ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے فقدان نے آپریشن سندور میں بھارت کو سبکی سے دوچار کیا۔

مزید برآں، عالمی سطح پر تنہائی کے باعث اس نوعیت کے بیانات بھارت کی جانب سے خود کو متعلقہ ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش دکھائی دیتے ہیں، ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے اس ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، تاہم کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا جواب پاکستان کی جانب سے مؤثر اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کیا گیا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن  بنیان المرصوص میں بھارت کو منہ توڑجواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • چند سیکنڈ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement