محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکرسے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
محسن نقوی نے امریکی سفیر کو مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔
دوران ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل



