پاکستان مصر مشترکہ فوجی مشق "تھنڈر ٹو" کامیابی سے مکمل،افواج کااعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ
دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی سے متعلق مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنا کر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا،ترجمان


راولپنڈی: پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشترکہ فوجی مشق "تھنڈر ٹو" پاکستان کے علاقے چیرات میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر محیط اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشت گردی سے متعلق مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنا کر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
ترجمان کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مصری اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور شرکت کی اور دورانِ مشق اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مشق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ مصری پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرزاق اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا باعث بھی بنی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 minutes ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 hours ago





