Advertisement

شکریہ پاکستان، شکریہ شہباز شریف، شکریہ فیلڈ مارشل، امریکی صدر ٹرمپ کا بیان

اب جب آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، اب ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 17th 2026, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شکریہ پاکستان، شکریہ شہباز شریف، شکریہ فیلڈ مارشل، امریکی صدر ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک دفعہ وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔

بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک شاندار دن ہے۔

علاوہ ازاں امریکی صدر نے مدد کے لئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے بھی اظہار تشکر کیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب جب آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، اب ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے نیٹو سے کہا کہ اب دور رہیں، جب ضرورت تھی تو وہ صرف کاغذی شیر اور بے کار ثابت ہوئے۔

اس سے قبل بیان میں انہوں نے لکھا کہ ’آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے آزاد ہے‘۔ کچھ دیر بعد انہوں نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آبنائے ہرمز تجارتی سرگرمیوں اور آمد و رفت کے لیے آزاد ہے لیکن امریکی بحریہ کی جانب سے ناکہ بندی بدستور نافذ رہے گی، اور اس کا اطلاق صرف اور صرف ایران پر ہوگا‘۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 minutes ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
Advertisement