Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

امید ہے لبنان میں جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 17th 2026, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے لبنان میں جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیا ل رہے کہ، وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے ترکیہ میں موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم آج انطالیہ میں منعقدہ پانچویں ڈپلومیسی فورم میں ’’آئندہ کل کے لائحہ عمل و غیر یقینی صورتحال کے انتظام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور پینل گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وزیرِاعظم فورم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، اس موقع پر وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی بھی ہوں گی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطری امیرسے ملاقات کی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعاون، تعلقات ، باہمی تجارت اور ایران و امریکا کے مابین ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement