جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے پہلا قدم اسرائیلی فوج کا انخلاء ہوگا، جس کے بعد لبنانی فوج کو جنوبی علاقوں میں تعینات کیا جا سکے گا،صدر جوزف عون


بیروت:لبنان کے صدر جوزف عون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہےکہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان جلد ہی کوئی براہِ راست بات چیت ہونے والی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے تین لبنانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر جوزف عون کا نیتن یاہو سے براہِ راست بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق لبنانی حکام نے امریکی انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی قسم کے براہِ راست مذاکرات سے قبل اسرائیل کو جنگ بندی پر عمل کرنا ہوگا،لبنانی حکام کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور لبنانی صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے قبل ہی لبنانی سفارت خانے نے واشنگٹن کو اپنے اس مؤقف سے آگاہ کر دیا تھا۔
تاہم اب اس حوالے سے صدر جوزف عون نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے جنگ بندی پر عمل درآمد لازمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے پہلا قدم اسرائیلی فوج کا انخلاء ہوگا، جس کے بعد لبنانی فوج کو جنوبی علاقوں میں تعینات کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی رکن گِلا گاملیل نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیرِاعظم لبنانی صدر سے بات کریں گے، تاہم لبنانی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کوششوں سے 34 سال بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان رابطہ بحال ہوجائے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago





