اسحاق ڈار اورچینی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،امریکہ،ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیحی ذریعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،ترجمان


اسلام آباد:وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں اسلام آباد مذاکرات اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں ہونے والے اسلام آباد مذاکرات اور امریکہ–ایران براہِ راست مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نائب وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیحی ذریعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
گفتگو میں پاکستان–چین پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مسائل کے پرامن حل کو فروغ دینا ہے۔علاوہ ازیں دونوں ممالک نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل


