Advertisement
پاکستان

تیل کے ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں، وزیر اعظم 

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، مگر بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے ،بریفنگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 13th 2026, 11:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تیل کے ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں، وزیر اعظم 

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہوا،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو اقدامات لئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو اقدامات لئے ہیں وہ جاری رہیں گے،اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، مگر بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 11 minutes ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • an hour ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
Advertisement