Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت کی طرف سے ریئل اسٹیٹ اور اراضی میں سرمایہ کاری کا نادر موقع

زرعی زمینوں کے انتقال اور رجسٹری فیس میں نمایاں کمی سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ٹیکس کا فرق ختم ہو گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 13th 2026, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کی طرف سے ریئل اسٹیٹ اور اراضی میں سرمایہ کاری کا نادر موقع

لاہور: حکومتِ پنجاب نے اسٹامپ ایکٹ 1899 میں ترمیم کرتے ہوئے اسٹامپ آرڈیننس 2026 (ترمیمی) نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت “قابلِ تفویض دستاویز” (Assignable Conveyance) کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اہم اقدام بورڈ آف ریونیو ( پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی -PLRA) کی سفارشات کی روشنی میں متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جائیداد کے لین دین کو شفاف، محفوظ اور آسان بنانا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بارہ ماہ تک قابلِ تفویض دستاویز پر صرف 1% اسٹامپ ڈیوٹی اور 0.1% سروس چارجز لاگو ہوں گے جبکہ اس مدت میں کسی دیگر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید برآں زرعی زمینوں کے انتقال اور رجسٹری فیس میں نمایاں کمی سے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ٹیکس کا فرق ختم ہو گیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں اور سازگار ماحول میسر آئے گا۔

قابلِ تفویض دستاویز دراصل جائیداد کے حقوقِ ملکیت  کی ایسی قانونی منتقلی ہے جس کی بدولت حتمی  بیع نامہ کی ضرورت نہ ہے، بلکہ قابلِ تفویض دستاویز کے ذریعے پراپرٹی سے متعلق حقوق کسی دوسرے فرد کو منتقل کیے جا سکتے ہیں، اور اس کا اندراج پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ای-رجسٹریشن سسٹم میں بذریعہ رجسٹری کیا جاتا ہے۔

لہذا اب غیر رسمی بیانہ اور فائل ٹریڈنگ کے بجائے اب رجسٹرڈ قابلِ تفویض دستاویز کے تحت پراپرٹی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے،اس اقدام سے لین دین کے عمل میں آسانی، شفافیت اور فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

تاہم یہ دستاویز حتمی ملکیت کا ثبوت نہیں ہے، اس کے باوجود یہ سہولت سرمایہ کاروں اورپراپرٹی  ڈیلرز کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی کیونکہ اس کے ذریعے تفویض دار کو جائیداد کے تمام جملہ حقوق آگے منتقل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔ حکومتِ پنجاب کا یہ اقدام “شفافیت، سہولت، تحفظ” کے اصولوں کے تحت پراپرٹی سیکٹر میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔چ

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 23 منٹ قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 3 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement