Advertisement
پاکستان

 ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا،وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت سے متعلق ایک سوال پر وزیر دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سڑ گئے ہیں اور وہیں ماتم کر رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 13th 2026, 5:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے اگلے دور کا آغاز جلد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ رابطوں اور بات چیت کے بعد مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اب تک کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے صرف مثبت خبریں ہی موصول ہو رہی ہیں، جو خطے میں استحکام کے لیے خوش آئند ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا، خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالیٰ کی ذات کرتی ہے اور وہی بہتر جانتی ہے کہ کیا ہونا ہے۔

بھارت سے متعلق ایک سوال پر وزیر دفاع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سڑ گئے ہیں اور وہیں ماتم کر رہے ہیں۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 4 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • an hour ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 7 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 hours ago
Advertisement