Advertisement

 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

ترکیہ جوابی کارروائی کے طور پر یوگنڈا کا سفارت خانہ بند کر سکتا ہے، جس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں،جنرل مہوزی کائنروگابا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 12th 2026, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 1 ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین دلہن‘ دیں نہیں تو سفارتخانہ بند کر دوگا،یوگنڈین فوجی سربراہ

کمپالہ:افریقی ملک یوگنڈا کے صدر یوویری موسیونی کے بیٹے اور فوج کے سربراہ جنرل مہوزی کائنروگاباکا ایک حیران کن مطالبہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کے لیے ’خوبصورت ترین خاتون‘ کا غیر معمولی مطالبہ کیا ہے، اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یوگنڈا 30 دن کے اندر ترکیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ پیغام میں یوگنڈا کی فوج کے سربراہ جنرل مہوزی کائنرو گابا نے کہا کہ ترکیہ کے لیے ایک سادہ سا سودا ہے کہ یا تو وہ ’ایک ارب ڈالر‘ ادا کرے یا پھر ان کا سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔

ایکس پر جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ جوابی کارروائی کے طور پر یوگنڈا کا سفارت خانہ بند کر سکتا ہے، جس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں،جبکہ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ بہت جلد ترکیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے جائیں گے۔ 

علاوہ ازاں بیان میں انہوں نے یوگنڈا کے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر ترکیہ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
جبکہ اس سے قبل ایکس پر جاری پیغامات میں یوگنڈا کے فوجی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے بھاری منافع کما رہا ہے، جب کہ ان منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھاری ذمہ داری کئی سالوں سے یوگنڈا اٹھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کی یوگنڈا کی فوج کے سربراہ کی جانب سے حیران کن دعوے سامنے آتے رہے ہیںحالیہ ایران اسرائیل جنگ میں یوگنڈا کے آرمی چیف نے اپنے پیغامات میں اسرائیل کی کھلی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے اپنی کمان میں یوگنڈا کے ایک لاکھ فوجی اسرائیل بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

جبکہ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں انہوں نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے شادی کے بدلے میں 100 نایاب گائیں دینے کی بھی پیشکش کی تھی، جنہیں انہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین گائیں قرار دیا تھا۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 7 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 5 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 5 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
Advertisement