Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،8خارجی جہنم واصل 

قبل ازیں فورسز نے باڑہ خیبر کے علاقے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوے 10 خارجیوں کو جہنم واصل کیا جبکہ بنوں میں آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 2nd 2026, 1:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،8خارجی جہنم واصل 

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستان-افغان سرحد کے ساتھ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ افغان طالبان حکومت کی مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے میں ناکامی ہمارے موقف کی توثیق ہے، افغان طالبان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف عزمِ استحکام‘ کے تحت آپریشن جاری ہے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے باڑہ خیبر کے علاقے میں کامیاب آپریشن کرتے ہوے 10 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کیا جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وطن کے دفاع اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔

علاوہ ازاں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement