Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی معاشی ، مالی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نے معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 1st 2026, 9:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی معاشی ، مالی اثرات سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے رجحانات کے معاشی اور مالیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے ایک درمیانی اور طویل مدتی جامع حکمت عملی وضع کریں۔

انہوں نے یہ بات موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عوام پر معاشی اثرات کم کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کے حوالے سے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے معیشت کے تمام شعبوں کے استحکام اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں برآمدات اور مجموعی قومی پیداوار پر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے اثرات کم کرنے کیلئے موثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے زرعی اور صنعتی پیداوار پر منفی اثرات کی روک تھام کیلئے دستیاب وسائل اور مواقع کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں بہت سے ممالک کو اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد کا توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان ان چیلنجز سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹ رہا ہے۔

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کو روکنے کیلئے فعال اور موثر اقدامات کرنے پر متعلقہ اداروں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد فاضل پیداوار کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر پیش رفت جاری ہے۔

حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام، ترقی اور عوامی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے مالی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں کی بھی تعریف کی اور بین الادارے تعاون کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے روزانہ کی بنیاد پر موجودہ صورتحال کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 8 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement