Advertisement

ایف آئی اے کی گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی، مراکش کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

گرفتار ملزم پر انسانی اسمگلنگ، بھتہ خوری، جبری مشقت، فراڈ اور تارکین وطن کی اموات کا سبب بننے جیسے سنگین الزامات ہیں،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 29th 2026, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف آئی اے کی گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی، مراکش کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

گوجرانوالہ:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا،گرفتار ملزم قاصد علی کو گوجرانوالا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کارندہ تھا،ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

؎حکام کے مطابق ملزم شہریوں کو یورپ بھجوانے کے جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقا منتقل کرتا تھا،متاثرہ خاندانوں سے ملزم نے اسپین بھجوانے کے نام پر 33 لاکھ روپے فی کس وصول کیے۔

حکام نے مزید بتایا کہانسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک نے متاثرہ نوجوانوں کو موریطانیہ منتقل کرکے تشدد، جبری مشقت  اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں متاثرین کو سمندر کے راستے اسپین بھیجنےکا جھانسہ دے کر  رابطہ منقطع کر دیا گیا اور کشتی حادثے میں متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم پر انسانی اسمگلنگ، بھتہ خوری، جبری مشقت، فراڈ اور تارکین وطن کی اموات کا سبب بننے جیسے سنگین الزامات ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزم ایک منظم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا اہم رکن ہے جو معصوم شہریوں کو دھوکہ دے کر غیر قانونی ہجرت پر مجبور کرتا تھا۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 20 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 16 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
Advertisement