کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سعد بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سعد بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جبکہ سلمان علی آغا 22 رنز بناسکے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ٹاس کے مو قع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے، میرا خیال ہے کہ بعد میں اوس (ڈیو) آ جائے گی، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان یہ دوسرا سیزن ہے اور میں اس کے ساتھ کافی مطمئن ہوں ، میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے کا عادی ہوں، یہ میرا لگاتار تیسرا سال ہے، اس لیے میں خوش ہوں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 19 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل



