کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے،ماہرین


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 601 روپے کا ہو گیا ہے۔
علاوہ ازاںفی تولہ چاندی 30 روپے کمی کے ساتھ 7454 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4445 ڈالر پر آ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی،عالمی مارکیٹ میں سونا 110 ڈالرسستا ہوکر 4455 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11 ہزار روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کاہوگیاتھا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago







