پی ایس ایل 11 افتتاحی میچ: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگز مین کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 ر نز کی اننگز کھیلی، انہوں نے10 چوکے لگائے۔
ان کے علاوہ حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان، پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قذافی اسٹیڈیم ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی میچ کےموقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں لائے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل



