پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، دفترخارجہ
ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ علاقائی فریقوں اور دیگر ممالک کے ساتھ فعال اور تعمیری انداز میں مصروف عمل ہیں، پاکستان کشیدگی میں کمی، جارحیت کے خاتمے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے جامع اقدامات کا حامی ہے


پاکستان خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کے لیے خلوص نیت اور واضح مقاصد کے تحت روابط قائم کرنے کیلئے اصولی اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ علاقائی فریقوں اور دیگر ممالک کے ساتھ فعال اور تعمیری انداز میں مصروف عمل ہیں، پاکستان کشیدگی میں کمی، جارحیت کے خاتمے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے جامع اقدامات کا حامی ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ہماری سفارتی کوششوں کی قیادت ذاتی طور پر کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے خطے اور اس سے باہر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی اور مسلسل مضبوط روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور درست، بروقت معلومات کے لیے مکمل طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 16 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 14 hours ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 9 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 15 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 16 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 15 hours ago


