Advertisement

امریکہ: ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 24th 2026, 2:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ: ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پورٹ آرتھر کے علاقے میں واقع ویلیرو آئل ریفائنری میں پیش آیا،ہیوسٹن سے تقریباً 145 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس ’ولیرو ریفائنری‘ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے شہر کی میئر شارلٹ ایم موزز نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں اب تک کسی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے بڑے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ایک صنعتی ہیٹر کا دھماکہ ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

ولیرو کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ریفائنری میں تقریباً 770 ملازمین کام کرتے ہیں اور یہاں روزانہ 4 لاکھ 35 ہزار بیرل خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جہاں خام تیل سے پیٹرول، ڈیزل اور جہازوں کا ایندھن تیار کیا جاتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی تنصیبات پہلے ہی حساس صورتحال کا شکار ہیں، جس کے باعث اس قسم کے حادثات پر عالمی توجہ مرکوز ہو رہی ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
Advertisement