اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،پاسدران انقلاب کی وارننگ


تہران: امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے بھرپور تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، ایران نے حالیہ حملوں میںاسرائیل پر کلسٹر وار ہیڈز سے لیس میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد علاقے نشانہ بنے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام ایک بار پھر میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا،ایران نے رات گئے اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، جس کے دوران کلسٹر وار ہیڈز سے لیس میزائل داغے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی سمت فائر کیے گئے، جن میں سے متعدد رہائشی علاقوں میں آ گرے، نتیجتاً گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حملوں میں کلسٹر بموں سے لیس میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میںایران نے گزشتہ روز اسرائیلی ایٹمی مرکز ڈیمونا اور عراد پر ہونے والے میزائل حملوں میں دس افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہوئے تھے، جب کہ متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،خصوصاً اگر توانائی کے اہم راستے متاثر ہوتے ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a minute ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago





