امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے،ٹرمپ
آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جلد جہازوں کو تحفظ دے گی، ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہوسکتے ہیں، جب تک ضرورت ہوئی جنگ جاری رہے گی،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تاج زیور، خارگ جزیرہ میں ہر فوجی ہدف کو مکمل طورپر مٹا دیا گیا ہے، ہمارے ہتھیار سب سے زیادہ طاقتور اور نفیس ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اپنے پہلے دور صدارت میں اور موجودہ دور میں انہوں نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور اور مؤثر قوت بنایا ہے اور ایران کے پاس کوئی ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ امریکا کی حملوں کا دفاع کر سکے۔
بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جلد جہازوں کو تحفظ دے گی، ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہوسکتے ہیں، جب تک ضرورت ہوئی جنگ جاری رہے گی۔
جاری بیان میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور اس دہشت گرد حکومت میں شامل دیگر تمام افراد کیلئے عقلمندی ہوگی کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں،انہوں نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی ایران امریکا، مشرق وسطیٰ یا دنیا کے لیے کوئی خطرہ بن سکے گا۔
یاد رہے کہ خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago





