ایران کا ابراہام لنکن بحری بیڑے پر حملہ ،عراق میں امریکی فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ
مغربی عراق میں ایندھن بھرنے والا طیارہ سی 135 دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دوسرا بحفاظت اسرائیل میں لینڈ کر گیا،سینٹ کام کی تصدیق


تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی ائیر کرافٹ کرئیر ابراہام لنکن کو مزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے، جبکہ عراق میں ا امریکی ریفیولنگ جیٹ سی 135 ایندھن بھرنے کے دوران گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کے طیارہ بردار ابراہم لنکن پر بھی میزائلوں سے حملہ کر دیا، پاسداران انقلاب کاکہنا ہے کہ میزائل حملوں سے ایئرکرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو نقصان پہنچا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران کیا گیا اور اس میں امریکی بحریہ کے کیریئر کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم پاسداران انقلاب کی جناب سے جاری بیان میں نقصان کی نوعیت، جہاز کی موجودہ حالت یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ
دوسری جانب عراق میں امریکی فوج کا ریفیولنگ طیارہ سی 135 ایندھن بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں سوار تمام امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
عرااق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے پر ایرانی فوج نے رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراقی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا اور طیارے میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی مغربی عراق میں امریکی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایندھن بھرنے والے طیارہ کے سی 135 مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت اسرائیل میں لینڈ کر گیا۔
اس حوالے سے امریکی سینٹ کام نے واضح کیا ہے کہ یہ حادثہ نہ دشمن کے حملے اور نہ ہی فرینڈلی فائر کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آپریشن ایپک فیوری کے دوران تین امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے ایک عجیب و غریب فرینڈلی فائر واقعے میں تباہ ہو چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago





