عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی آپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،ٹرمپ کےبیان پر ایران کاردعمل
خبردار رہو کہ کہیں تم نابود نہ ہو جاؤ، آبنائے ہرمز یا تو سب کیلئے کھلا راستہ ہے، یا جنگ پسندوں کیلئے تنگ گزرگاہ،علی لاریجانی


تہران: ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی ایرانی قوم کاغذی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔
بیان میں قومی سلامتی کے مشیرعلی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام آپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، یہاں تم سے بڑے ناکام ہو چکے ہیں، تم بھی تباہ ہو سکتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایران سے زیادہ طاقتور قوتیں ایرانی قوم کو ختم نہیں کر سکیں،انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دینے سے پہلے خود اپنے انجام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ لہٰذا خبردار رہو کہ کہیں تم نابود نہ ہو جاؤ، آبنائے ہرمز یا تو سب کیلئے کھلا راستہ ہے، یا جنگ پسندوں کیلئے تنگ گزرگاہ ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں۔ آئل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا عمل ایران پر زیادہ سخت حملوں کو متحرک کرے گا۔
بیان میں ٹرمپ نے کہا اگر ایران نے کوئی ایسا کام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کا بہاؤ روکا جائے تو وہ اس سے 20 گنا زیادہ مار کھائے گا جتنا کہ اب تک مارا گیا ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل





