خیالِ نو کے وفد کا خانہ فرہنگ ایران کا دورہ، شہید آیت اللہ کے سانحۂ ارتحال پر تعزیت کا اظہار
ایران ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور مذاکرات کے عمل میں بھی پیش پیش رہا ہے، تاہم اگر مذاکرات کے دوران حملے کیے جائیں تو دفاع ناگزیر ہو جاتا ہے،ڈی جی خانہ فرہنگ ایران


لاہور: امن اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے لیے سرگرم سماجی تنظیم خیالِ نو کے وفد نے خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفد نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اصغر مسعودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بانی خیالِ نو حنین زیدی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آغا رہبر کی شہادت نے امتِ مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ کی قیادت اور خدمات ہمیشہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی طرف راغب کرتی رہیں گی۔

معروف نوجوان سماجی کارکن شہزاد روشن گیلانی نے کہا کہ آیت اللہ خامنائی کی شہادت سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے عالمِ اسلام کے سر سے ایک بڑا سایہ اٹھ گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ خامنائی نے اتحادِ امت کے لیے جو کردار ادا کیا، اس نے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی اور ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اصغر مسعودی نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور مذاکرات کے عمل میں بھی پیش پیش رہا ہے، تاہم اگر مذاکرات کے دوران حملے کیے جائیں تو دفاع ناگزیر ہو جاتا ہے۔
وفد میں نوجوان صحافی فہد یوسف، احسان اللہ، عمران علی، زین امتیاز اور ثناء آغا خان شامل تھے، جبکہ خیالِ نو کے صدر اسد اعوان، عامر کاظمی اور وجاہت شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 26 منٹ قبل



