بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات کر لیےہیں،وزیرخزانہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، حکومت عالمی تیل مارکیٹ کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،وزیر خزانہ


اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطحی میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظر حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا۔
کمیٹی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین معمول کے مطابق فعال ہے، جب کہ متعدد کارگو راستے میں ہیں۔
دوران اجلاس وزیر خزانہ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات بھی کر لیے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، حکومت عالمی تیل مارکیٹ کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں توانائی کی طلب کم کرنے کیلئے مختلف بچت اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے عوامی اور سرکاری سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے محتاط استعمال پر زور دیا۔
علاوہ ازیں ریفائنری آپریشنز اور تیل کی درآمدات کے انتظامات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا اور پٹرول پمپس پر سپلائی کی نگرانی کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ ہوا۔
آخر میں اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

