امریکا اور اسرائیل نے دو دن قبل تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی،میڈیا رپورٹس


تہران:امریکی واسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران نے تیسرے سپریم لیڈر مقرر ہو گئے ہیں۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک نے اپنے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پہلی بار سرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، میزائل کی تصویر بھی جاری کی گئی جس پر لکھا ہوا تھا ، ’’لبیک سید مجتبیٰ‘‘۔
اس سے پہلے مجلس خبرگان رہبری نے آیت اللہ خامنہ ای شہید کے بیٹے مجتبیٰ علی کو تیسرے سپریم لیڈر کے طور پر متعارف کرایا اور مقرر کر دیا ہے، ایران کی سیاسی و عسکری قیادت نے نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا عہد بھی کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’آپریشن وعدۂ صادق 4‘ کا 30 واں مرحلہ شروع کر دیا ہے جس کے دوران خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک کے انیسویں روز کے موقع پر کی گئی اور اسے ’امام علی‘ کے کوڈ نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے ساتھ ہی کیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کلسٹر وارہیڈ سے لیس میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل کے کم از کم 6 مقامات پر گرے، طبی حکام کے مطابق یہود ک علاقے میں ایک تعمیراتی مقام پر ایک شخص ہلاک ہوا۔
جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں زمین پر بڑے گڑھے اور گاڑیوں و عمارتوں کو دھماکوں سے پہنچنے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ چکا ہے جن میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب ہوتے ہیں، جو وسیع علاقے میں چھوٹے بم پھیلا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے دو دن قبل تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر آگ کی ندی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل





