ایران اب ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنائے گا، ایرانی صدر نے پڑوسیوں سے معافی مانگ لی
ایران امریکا اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لے جانا پڑے گا،صدر مسعود پزشکیان


تہران:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کوئی دوسرا ملک حملہ نہیں کرتا، ہم بھی حملہ نہیں کریں گے،ایرانی صدر نے حملے کرنے پر پڑوسی ممالک سے معذرت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا کہ تہران اب کسی بھی ہمسایہ ملک کو نشانہ نہیں بنائے گا بشرطیکہ ایران پر حملہ ان ممالک کی سرزمین سے نہ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ عبوری قیادت کی کونسل نے گزشتہ روز اتفاق کیا ہے کہ اب پڑوسی ممالک پر کوئی میزائل نہیں داغا جائے گا جب تک کہ وہاں موجود فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔
قوم سے خطاب میں صدرمسعود پزشکیان نے دوٹوک کہا کہ ایران امریکا اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لے جانا پڑے گا۔
اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کی کہ کچھ دوست ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے یہی کہا ہے کہ جنہوں نے حملہ کیا ہے ان سے بات کریں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران بلاشرط ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔
واضح رہے کہ ایران اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ایک ہفتے سے میزائل حملے کر رہا ہے۔
ان ایرانی حملوں کی زد میں دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین جیسے خلیجی ممالک آئے ہیں جہاں سے بڑے پیمانے پر تباہی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 hours ago





