ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک بہتر اور قابل قبول قیادت کا انتخاب کیا جائے گا، امریکا اور اتحادی مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے اقدامات کریں گے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی واحد شرط غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنا ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی، سوائے اس کے کہ وہ غیرمشروط سرنڈر کرے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک بہتر اور قابل قبول قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کی مدد سے ایران کو معاشی طور پر پہلے سے زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ایران ایک مستحکم اور خوشحال ملک بن سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان کے اختتام پر اپنے طرز کا نعرہ بھی دہرایا اور کہا کہ “میک ایران گریٹ اگین”، یعنی ایران کو دوبارہ عظیم بنایا جائے گا۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago





