Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ 

آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دی جائے اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل کیا جائے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 6th 2026, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ 

اسلام آباد: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد دنیا بھر بالخصوص جنوبی ایشیا میں توانائی کے شدید بحران کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) نے بھی پاکستان سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دی جائے اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل کیا جائے۔  

رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پٹرول اور ڈیزل پر موجود پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے اہداف برقرار رکھے جائیں۔

اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، یونیورسٹیز اور سرکاری دفاتر کو اسمارٹ ورکنگ پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقرر کرنے، اور گروسری و ریستوران کے لیے ڈلیوری سروس اختیار کرنے کے اقدامات کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی سفارشات کے ساتھ ایک جامع عملدرآمدی منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا تاکہ تمام تجاویز پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے آخر یعنی 30 جون تک 1468 ارب روپے لیوی جمع کرنے کا ہدف مقرر ہے، جس میں سے جولائی تا دسمبر کے 6 ماہ میں 822 ارب روپے (60 فیصد سے زائد) جمع کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 18 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 5 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 4 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • an hour ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • an hour ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
Advertisement