خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری
اجلاس میں آفسز، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ورکنگ ڈیز میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے


اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوام جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے حوالے سے ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کیں جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا،ذرائع کامزید کہنا ہےکہ ان اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔
دوران اجلاس میں آفسز، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق اسی طرح تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا پلان بھی طے کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات ایندھن کی طلب میں کمی لانے اور اسٹاک کے مؤثر استعمال میں مددگار ثابت ہوں گے۔
مزید برآں، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

