Advertisement

 بیتھل کی اسنچری رائیگاں، انگلینڈ کو سننسی خیز مقابلے کے بعد7 رنز سے شکست، بھارت میں فائنل میں پہنچ گیا

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ 15 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 5th 2026, 10:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بیتھل کی اسنچری رائیگاں، انگلینڈ کو سننسی خیز مقابلے کے بعد7 رنز سے شکست، بھارت میں فائنل میں پہنچ گیا

ممبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سنسی خیز مقابلے کےبعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بیتھل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اسنچری اسکور کی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں، بیتھل 105رنز بنا کر آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔

دیگر کھلاڑیوںمیں ویک جیکس 35 جوش بٹلر 25،ٹام بنٹن ،سیم کرن 18،کپتان ہیری بروک 7 اور فل سالٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے 2،ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا، اکشر پٹیل اور ورن چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ 15 رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 18 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 14 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 23 minutes ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
Advertisement