زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے ملکی معیشت میں اہم ستون کا درجہ رکھتے ہیں، وزیراعظم
پرائم منسٹر اسٹریٹیجک روڈ میپ کے 5 ستون ہیں ،روڈ میپ کا مقصد مستحکم اور مسابقتی زرعی اور غذائی نظام کا حصول ہے اور اس کے تحت غذائی تحفظ کے اقدامات اٹھائے جائیں گے


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے ملکی معیشت میں اہم ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چین سے زرعی تحقیق کے حوالے سے تربیت حاصل کرنے والے اسکالرز سے پاکستانی زرعی شعبے میں ریفارمز کے حوالےسے مشاورت اور ان سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایگری کلچر روڈ میپ کے حوالے سے صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مشاورت کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔
اجلاس میں پرائم منسٹر اسٹریٹیجک روڈ میپ برائے زراعت اور غذائی تحفظ پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں نیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر سیکیورٹی کونسل تشکیل دی جا رہی ہے۔
پرائم منسٹر اسٹریٹیجک روڈ میپ کے 5 ستون ہیں ،روڈ میپ کا مقصد مستحکم اور مسابقتی زرعی اور غذائی نظام کا حصول ہے اور اس کے تحت غذائی تحفظ کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔جبکہ نجی شعبے کو زرعی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے فعال کیا جائے گا۔
اسی طرح واٹر گورننس اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے والی فصلوں کو ترجیح دی جائیگی ۔تحقیق کو مربوط کیا جائے گا اورپاکستان کے عوام کی غذائیت کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
روڈ میپ کے تحت ڈیش بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے جو اجناس کی سٹوریج اور تحفظ اور میکانائزیشن کو بہتر بنانے اور نگرانی کا کام کرے گا ۔زرعی نظام کی ریگولیشن کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کو سرمائے تک رسائی دینے کے حوالے سے فارم اور نان -فارم کریڈٹ کا نظام لایا جا رہا ہے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فصلوں کی غذائی استعداد بڑھانے اور بائیو فورٹیفائیڈ فوڈ کے حوالے سے کام کیا جائے گا ۔ملک کی دس پسماندہ ضلعوں میں زراعت کے فروغ کے لئے ٹارگٹڈ پیکیج دئیےجائیں گے ۔ایگری گریجویٹس -یوٹیلائیزشن اسکیم کا اجراء کیا جائے گا جس کے تحت زرعی تحقیق کو فروغ ملے گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago


