صیہونی ریاست اسرائیل اور امریکہ نے ہمارے دلوں کو آگ لگا دی ہے، اب ہم ان کے دل جلا کر راکھ کردیں گے،علی ریجانی


ایران ڈٹ گیا، کسی بھی صورت میں امریکا سے مذاکرات کرنے سے انکار
تہران : ایران نے امریکی و اسرائیلی حملے کے جوابی کاررائیاں تیزکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گااور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر حملے جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا۔
علی لاریجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘
ایکس پوسٹ پر انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست اسرائیل اور امریکہ نے ہمارے دلوں کو آگ لگا دی ہے، اب ہم ان کے دل جلا کر راکھ کردیں گے۔
خیا ل رہے کہ یہ بیان امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لاریجانی نے رہبرِ ایران علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد عمانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔
علی لاریجانی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے اپنے موقف کو مضبوط کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے لیے اب امن مذاکرات کی راہ پسندیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 10 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 11 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 11 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago







