کرک میں ایف سی قلعے پرڈرون حملے میں 5 اہلکار زخمی، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہشت گردوں نے پھر فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی ،پولیس


کرک: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہوئے۔
اس حوالے سےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا،ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے پھر حـمـلہ کیا، فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہیـد ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا،ان کا مزیدکہنا ہےکہ فائرنگ کے دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 hours ago







