بلوچستان کے ضلع خضدار اور بارکھان میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 14 مزدور اغوا
کہ اغوا ہونے والے مزدوروں میں چھ کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ ورلڈ بینک کے ایک منصوبے کے تحت نالیوں کو پختہ کرنے کے کام میں مصروف تھے، پولیس


ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور بارکھان میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 14 مزدور وں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ ضلع بارکھان کے علاقے عیشانی کے قریب ڈھولا ندی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کرش پلانٹ پر کام کرنے والے تین مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق ضلع موسیٰ خیل سے تھا، اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اسی علاقے میں مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے تین اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق دوسرا واقع ضلع خضدار میں پیش آیا جہاں خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر دور مولہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر واٹر چینل منصوبے پر کام کرنے والی ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے حملہ کیا اور کیمپ میں موجود گاڑی میں نو مزدوروں کو زبردستی بٹھایا اور انہیں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے
خضدار پولیس کے اہلکار یوسف بلوچ کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اغوا ہونے والے مزدوروں میں چھ کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ ورلڈ بینک کے ایک منصوبے کے تحت نالیوں کو پختہ کرنے کے کام میں مصروف تھے۔
پولیس کے مطابق اغوا ہونے والوں میں پراجیکٹ منیجر گل شیر بھی شامل ہے، 2 مزدوروں کا تعلق سندھ جب کہ باقی سات کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کے بعد مسلح افراد مولہ ٹاؤن بھی گئے اور وہاں کے پولیس تھانے سے اسلحہ لے جانے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہ ہوسکے، کچھ دیر علاقے میں رہنے کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



