اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا


اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی اشتراک کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے مستقبل پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں قریبی رابطوں کو جاری رکھا جائے گا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل



