اسمگلرز نے چاندی کو ٹائر کے اندر اس انداز سے چھپایا تھا کہ بظاہر گاڑی میں کوئی غیر قانونی سامان موجود نہ لگے،حکام

.webp&w=3840&q=75)
ویب ڈیسک :طورخم بارڈر پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمزحکام کے مطابق ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کے ٹائر میں مہارت سے چھپائی گئی تقریباً 30 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق اسمگلرز نے چاندی کو ٹائر کے اندر اس انداز سے چھپایا تھا کہ بظاہر گاڑی میں کوئی غیر قانونی سامان موجود نہ لگے۔
اس حوالے سے کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ ٹرک کو معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ تفصیلی تلاشی لینے پر ٹرک کے ایک ٹائر میں غیر معمولی وزن محسوس ہوا، جس پر اسے کھول کر دیکھا گیا تو اندر سے چاندی کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ برآمد کی گئی چاندی کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹمز حکام نے موقع پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ افراد تک پہنچا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔ حالیہ کارروائی کو اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
کسٹمز حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرحدی راستوں سے قیمتی دھاتوں اور دیگر اشیا کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 6 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 11 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 5 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل




