گزشتہ تین دن کے دوران سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، تین دن میں فی تولہ سونا 17 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے،صرافہ ایسوسی ایشن


کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرےروز ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 7 ہزار 100روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح10 گرام سونے کے نرخ 6 ہزار 87 روپے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئے ہیں۔
علاوہ ازاں ملک میں چاندی کے نرخ بھی مزید بڑھ گئے ہیں، چاندی کی قیمت 374 روپے بڑھنے سے فی تولہ قیمت 8948 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس 5108 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، تین دن میں فی تولہ سونا 17 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago






