عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی صوفی اور پہلی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا
انہیں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس میں پاکستان کے پرچم کے سامنے تصویر بنوانے پر فخر محسوس ہوا،گلوکارہ سارہ پیٹر


لاہور:عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کے ایوان میں منعقدہ عالمی تقریب ’’شی لیڈز دی نیشنز‘‘ کے دوران اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں منعقد ہونے والے She Leads the Nations Global Summit میں امریکا سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
اس عالمی اقدام کی بنیاد لِز ڈوئل نے رکھی، جو 2021 میں قائم ہونے والی تحریک She Leads America کا عالمی توسیعی منصوبہ ہے، جس کا مقصد حکومت، میڈیا، کاروبار، تعلیم، صحت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
تقریب میں دنیا بھر سے منتخب کی گئی 14 خواتین رہنماؤں کو ان کی قیادت، خدمات اور اثر و رسوخ کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔
صوفی اوپیرا گلوکارہ اور پاکستان کی پہلی اوپراٹک آواز سائرہ پیٹر نے کہا کہ میرے لیے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس ہاؤس میں مدعو کیا جانا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔اس تقریب میں انہوں نے پرفارم کیا اور انہیں باوقار شی لیڈز دی نیشنز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی مقام پر ملنے والی عزت، احترام اور پذیرائی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔
سائرہ پیٹر نے مزید کہا کہ انہیں امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی گئی، جہاں آفس آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر کی افسر مس بیلسِس رومیرو نے میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس میں پاکستان کے پرچم کے سامنے تصویر بنوانے پر فخر محسوس ہوا۔
تقریب کے دوران صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو اسٹیج پر مدعو کرنے سے قبل ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفی پیغامِ امن اور ہم آہنگی کو موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کرایا، صوفی اوپیرا کے نئے انداز کو فروغ دیا اور نوجوان خواتین کی تربیت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے کہا کہ وہ صوفی موسیقی کے ذریعے محروم خواتین اور بچوں تک امید اور وقار کا پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago





