وزیراعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات،دوطرفہ تجارت ، دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ملاقات میں ٹرمپ کی قیادت میں شراکت داری کی رفتار اورتعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےپاک- امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا


واشنگٹن ڈی سی:وزیراعظم محمد شہباز شریف اورامریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اُمور زیر ِغورآئے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے غزہ امن منصوبے کے نفاذ کے لیے پاکستان کے تعاون کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں صدر ٹرمپ کی قیادت میں شراکت داری کی رفتار اورتعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےپاکستان اور امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامےمیں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 منٹ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل





