واشنگٹن :وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں،اہم عالمی اور علاقائی امور پرگفتگو
آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لئے ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے،شہباز شریف


واشنگٹن ڈی سی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیرنو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاس ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔
اس سے قبل بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔ واشنگٹن میں بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اُن کے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی اور جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے۔ دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مقامی ریاست کے قیام کے ذریعے ہمیں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے قابل اعتماد حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بصیرت افروز اور متحرک قیادت میں ہم مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور پائیدار حل یقینی بنائیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مؤثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں متعدد عالمی تنازعات کی روک تھام میں بڑی مدد ملی ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل


