کور کمانڈر پشاور کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے


پشاور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کامیابی سے جاری ہے۔
اس حوالے سے کور کمانڈر پشاور کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے خیبر پختونخوا کے سکیورٹی معاملات اور درپیش چیلنجز پر جامع گفتگو کی۔
نشست کے دوران طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ وارانہ مہارت خصوصاً معرکہ حق میں دشمن کیخلاف جرأت و استقامت کو سراہا، طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
دوران نشست طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کور کمانڈر کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیکورٹی مسائل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا، اس نشست کے بعد ہماری خیبرپختونخوا اور قومی معاملات پر فہم و فراست میں اضافہ ہوا ہے۔
طلبہ نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے، طلبہ نے ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ظم .⸀

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 9 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 6 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago



