انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔
واشنگٹن میں بورڈ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اُن کے لئے باعث افتخار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔ وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی اور جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے۔ دیرپا امن کے لئے غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مقامی ریاست کے قیام کے ذریعے ہمیں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے قابل اعتماد حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بصیرت افروز اور متحرک قیادت میں ہم مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور پائیدار حل یقینی بنائیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مؤثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں متعدد عالمی تنازعات کی روک تھام میں بڑی مدد ملی ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 hours ago





