Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی چین کے قمری سال نو کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد 

وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ نیا چینی سال دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط اور عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعاون میں اضافے کا باعث ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 16th 2026, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی چین کے قمری سال نو کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد 

ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے قمری سال نو کے موقع پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور چین کے برادر عوام سمیت دنیا بھر میں مقیم چینی برادری کو “گونگ شی فا چائے” کہتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی ۔سال نوع کو گھوڑے سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گھوڑا توانائی، ثابت قدمی اور رفتار کی علامت ہے، جو پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر کی ترجمانی کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین “آئرن برادرز” ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی بنیاد امن، ترقی اور علاقائی روابط کے مشترکہ وژن پر ہے۔

وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ نیا چینی سال دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط اور عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعاون میں اضافے کا باعث ہوگا۔

بیا ن میں وزیراعظم شہبا زشریف نے مزیدکہا کہ پوری پاکستانی قوم چین کے عوام کی صحت، کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات میں ان کے ساتھ شریک ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 22 منٹ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 26 منٹ قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement