ہائی وولٹیج ٹاکرا:بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی


کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے رسائی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 14 اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔
جبکہ صائم ایوب نے 6 اور بابر اعظم نے 5 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا اور محمد نواز نے 4، 4 رنز کی اننگ کھیلی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد اور عثمان طارق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح شاہین شاہ آفریدی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے ایشان کشن کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا تاھا۔
پاکستان نے پہلے اوور میں ہی بھارت کی اہم وکٹ گرا دی۔ سلمان آغا نے پہلے اوور میں ہی ابھیشک شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ ابھیشک شرما کا کیچ شاہین شاہ آفریدی نے پکڑا۔
بھارت کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی رنز پر گر ی جب ایشان کشن نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 77 رن بنا کرصائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب کی گیند پر تلک ورما 25 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
جبکہ اگلی گیند پر ہی صائم ایوب نے ایک اور بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی وکٹ لے لی۔ ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی پاکستان کیخلاف پانچویں وکٹ 159 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ عثمان طارق کی گیند پر سوریا کمار یادیو 32رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی۔ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان سلمان آغا اور عثمان طارق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago


