کونکوسو میں فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں،گاؤں میں پولیس اسٹیشن کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ،رپورٹس


ابوجہ: نائجیریا کی شمالی ریاست نائجر میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کے حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کو اغوا کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی پولیس کے ترجمان واسیو ابیودون نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے تین دیہات پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے ٹُنگا ماکیری گاؤں پر حملہ کیا جہاں چھ افراد جان سے گئے، متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی اور کئی افراد کو اغوا کیا گیا، بعد ازاں حملہ آور کونکوسو گاؤں کی طرف بڑھ گئے۔
رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کونکوسو میں فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا اور حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، ہلاکتوں کی تعداد 26 سے 38 تک بتائی گئی ہے، گاؤں میں پولیس اسٹیشن کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا اور متعدد افراد لاپتا ہیں۔
اس کے بعد حملہ آوروں نے پِیسا نامی گاؤں میں بھی کارروائی کی اور وہاں ایک شخص کو قتل کر دیا، علاقے کے بیشتر مکانات کو آگ لگا دی گئی ہ،نائجر اور کوارا ریاستوں کی سرحد کے قریب واقع کینجی جنگل کو شدت پسند اور مسلح گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، جہاں بوکوحرام اور دیگر گروہ سرگرم رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حملوں کے پیش نظر مقامی مذہبی و سماجی رہنماؤں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مستقل فوجی اڈہ قائم کیا جائے تاکہ حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ نائجیریا میں دہشت گرد عیسائیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم نائجیرین حکومت نے اس بیان کو ’غلط بیانیہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد مسلم اور عیسائی دونوں برادریوں کو متاثر کر رہا ہے۔
جبکہ اس سے قبل دسمبر میں امریکا نے نائجیریا میں مسلح گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی کی تھیں اور اس وقت ایک امریکی فوجی ٹیم ملک میں تعینات ہے۔
دوسری جانب نائجیرین حکومت نے بڑھتے دہشت گرد اور ڈاکو حملوں کے پیش نظر فرانس سے مدد طلب کی ہے، جس پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیکیورٹی تعاون کے لیے فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل





